اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بن سکتے ہیں کیوں کہ ان میں ملک ٹھیک کرنے کی اہلیت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز مشرف نے سانحہ 12 مئی کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ایئرپورٹ سے مزار قائد جانا چاہتے تھے، سیکیورٹی خدشات کے باعث میں نے انہیں کہلوایا تھا کہ آپ بذریعہ ہیلی کاپٹر چلے جائیں جب کہ ایم کیوایم کے لوگ عورتوں اور بچوں سمیت سڑکوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور احتجاج کررہے تھے، دوسری جانب افتخار محمد چودھری کے حمایتی بھی بلڈنگوں میں تھے اب اس دوران کس نے فائرنگ کی مجھے اس کا علم نہیں مجھ پر بلاوجہ الزامات لگائے جاتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ عمران خان بالکل وزیراعظم بن سکتے ہیں، ان کی مقبولیت کا گراف کافی اونچا جارہا ہے اوران میں ملک ٹھیک کرنے کی اہلیت ہے، مجھے لگتا ہے وہ ملک کے لئے کچھ کریں گے۔ عمران خان نوازشریف اور زرداری سے بہتر ہیں کیوں کہ ان کو 4 ، 4 بار دیکھ لیا یہ نہیں کرسکتے ان کی نیتیں ٹھیک نہیں جب کہ عمران خان بُرا آدمی نہیں، اچھا آدمی ہے وہ ان لوگوں جیسا نہیں ان سے بہتر اور ایماندار ہے، اسے پیسوں کا کوئی لالچ ہے۔
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے عمران خان کے حوالے سے ناقابل یقین انکشاف کردیا، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی نیندیں حرام۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا