گلگت بلتستان میں SCOM نے دنیا کا مہنگا ترین فور جی سروس کمرشل بنیادوں پر شروع کردیا ،سول سوسائٹی نے احتجاج کی کال دے دی۔

0 0

سکردو(نامہ نگار) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اور ایس سی او کی ملی بھگت سے گلگت بلتستان کے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ ایس کام کے پوسٹ پیڈ سم پر دوہزار میں 10GB دیا جارہا ہے جبکہ پاکستان کے شہروں میں تمام موبائل فون کمپنیوں کو تھری جی اور فور جی کا لائسنس دیا ہوا ہے اور کمپٹیشن میں 600 روپے میں 10GB دیا جارہا ہے گلگت بلتستان اور آزار کشمیر میں ایس کام تھری جی فور جی سروس شروع کرکے عوام کو لوٹ رہا ہے۔ یہاں کے عوام مجبوری میں دور جدید کی اہم سہولیات حاصل کرنے کیلئے فور جی سروس دو ہزار روپے میں لیا جارہا ہے اور ایس کام نیٹ ورک کا پانچ سو روپے کا سپر کارڈ میں سولہ سو ایم بی دیا جاتا ہے وہ بھی ایک دن سے زیادہ نہیں چلتا ہے سکردو کے سول سوسائٹی کے اہم کارکن حاجی احسان اور نجف نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں فوری طور پر تمام موبائل فون کمپنیوں کو تھری جی فور جی سروس چلانے کیلئے فوری لائسنس نیلامی کیا جائے ورنہ ایس کام یہاں کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہینگے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website