لاہور (ویب ڈیسک )ڈپٹی کمشنرنارووال نے وزیرداخلہ پرحملے کی ابتدائی رپورٹ چیف سیکرٹری کوبھجوادی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال کی کنجروڑ میں کارنر میٹنگ شام 6 بجے ختم ہوئی جس کے بعد رش کافائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عابد حسین نے احسن اقبال پر فائرنگ کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں 30بورکاپستول استعمال کیاگیا تھا ¾ایلیٹ فورس نے بروقت کارروائی عابد کوگرفتار کر لیا۔عابد حسین کا تعلق گاؤں میرم تحصیل شکر گڑھ سے ہے،حملہ آورکی موٹرسائیکل کوبھی تحویل میں لے لیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے دعوی ٰکیا کہ اسکا تعلق تحریک لبیک سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کوہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا ۔پولیس وزیر داخلہ پرحملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا