اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل اب سب کے گرد چلے گا، نیب کو غیر موثر کرنے کیلئے وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، مگر تذبذب کا شکار تھا، کہیں یہ نہ سمجھا جائے کہ یہ سب کچھ میری ذ ات کیلئے کیا جارہا ہے ، کیس کا فیصلہ ہونے دیں، پھر نیب قانون کو دیکھیں گے۔ ہمیں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار کو درست کرنا ہوگا ، سپریم جوڈیشل کونسل کے طریقہ کار کو بھی بدلنا ہوگا،جب لوگوں کو ہزار ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے تو یہی ہوگا، قوم جاننا چاہتی ہے کہ ہزار ہزار روپیہ کیوں دیا گیا، قوم اس ملک کی مالک ہے مزارع نہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ پر حملہ معمولی بات نہیں، یہاں تک نوبت پہنچنا تشویشناک ہے، قوم جاننا چاہتی ہے کہ ہزار ہزار روپیہ کیوں دیا گیا۔،اس ملک میں احتساب صرف سیاست دانوں کا ہوتا ہے تاہم الیکشن میں کامیابی کے بعد نیا نظام ضرور لائینگے، ہمارے لوگوں کو توڑنے کیلئے اپروچ کیا گیا تاہم ڈرانے، دھمکانے اور نیب میں کیسز چلانے کے باوجود مخلص لوگوں نے وفاداریاں نہیں بدلیں، یہ جو مقدمہ چل رہا ہے کیا یہ میرے لیے پیغام نہیں،ہائیکورٹ کے جج نے متعلقہ سوال پوچھے مگر ان کا جواب نہیں آیا، جسٹس قاضی فائزعیسی کے سوالوں کا جواب بھی نہیں دیا گیا، یہ ملک ہم سب کا ہے، قوم اس ملک کی مالک ہے مزارع نہیں، بہت ہوچکا، 70 سال سے مزارع رہے اب مستقبل سنوارنا چاہیے، عوام کو احساس ہوچکا ہے کہ وہ مالک ہیں، اب فیصلہ بھی قوم کا ہوگا جب کہ سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کو عوام نے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی طبعیت ناساز تھی میں نے جا کر اعلان کیا تھا۔ احتساب کا عمل اب سب کے گرد چلے گا کیس کا فیصلہ ہونے دیں پھر نیب قانون دیکھیں گے۔ ان کے گواہ جھوٹے ثابت ہوئے۔ جو گواہ آیا کسی نے گواہی نہیں دی جنہوں نے لوٹ مار کی وہ آرام سے سو رہے ہیں میں 62 ویں مرتبہ عدالت میں پیش ہوا ہوں ، روز میرے متعلق خبر آتی ہے کہ اڈیالہ جیل کی صفائیاں ہورہی ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا