اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) نیو اسلام آئرپورٹ کی شاندار افتتاح کے بعد جہاں ملکی اور بین الاقوامی فلائٹس اور جدید سہولیات سے عوام خوش ہیں وہیں خطہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عوام اور گلگت بلتستان سفر کرنے والے مسافرین کے جیب پر ایک اور پریشانی کا اضافہ ہوگیا۔ اسلام آباد سے گلگت اور سکردو کیلئے فلائٹ ہمیشہ چانس پر یا جہاز دستیاب ہونے کی بنیاد پر چلاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد قدیم آئرپورٹ پر گلگت بلتستان کیلئے سیٹ کنفرم کرنے کا غیرقانونی دھندہ کاروبار کا درجہ رکھتے ہیں۔ سکردو اور گلگت کیلئے ٹکٹ کنفرم کرنے کیلئےپی آئی اے کے عملے کی ملی بھگت سے مقامی ایجنٹ اضافی پیسوں کے عوض ٹکٹ کنفرم کراتے ہیں۔ یہ کاروبار گزشتہ کئی سالوں سے عروج پر ہے جس کی وجہ گلگت بلتستان کیلئے مستقل سروس کا نہ ہونا بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قدیم آئرپورٹ چونکہ شہر کے اندر واقع ہیں اس وجہ سے اگر فلائٹ کنسل بھی ہوجائے تو مسافرین ایجنٹ کو کچھ پیسے دیکر دوسرے دن کی فلائٹ کیلئے ٹکٹ کنفرم کراتے رہے ہیں ۔ بتایا یہ جاتا ہے کہ ائرپورٹ باہر بیٹھے ایجنٹوں کے پاس گلگت اور سکردو اور گلگت کیلئے فلائٹس کی مکمل معلومات ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ مسافر اوپن ٹکٹ خرید کر ایجنٹ سے کنفرم کراتے رہے ہیں۔ لیکن نیو اسلام آئر پورٹ چونکہ شہر سے کئی کلو میٹر دور ہونے کی وجہ سے ٹیکسی کے کرائے کا اضافی بوجھ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے پریشانی کا سبب بننے کا امکان ہے۔ کیونکہ پہلی بات سکردو اور گلگت کیلئے فلائٹ کنفرم نہیں ہوتے اور مسافروں کا نئے آئرپورٹ کیلئے اسلام آباد سے 2500 جبکہ راولپنڈی سے کم از کم 2000 روپیہ ٹیکسی کا کرایہ لگتا ہے ۔ اگر فلائٹ کنسل ہوجاتے ہیں تو مزید اتنا ہی کرایہ دیکر واپس آنا پڑے گا۔
لہذا پی آئی اے کو چاہئے کہ گلگت بلتستان کے عوام پر رحم کریں اور اس خطے کے عوام سے کراچی سے سفر سے ذیادہ کرایہ وصول کیا جارہا ہے اُسے کم اور خطے کی متنازعہ حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس فری کریں اور گلگت اور سکردو کی فلائٹس کیلئے دن معین کریں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا