گلگت(ڈسٹرک رپورٹر) گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری اداروں میں فرائض انجام دینے والے کنٹریکٹ ملازمین اور وزیر اعلی کے درمیان مزاکرات ناکام ہوگئے۔وزیر اعلیٰ سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملازمین نے اتحاد چوک پر دھرنے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پرملازمین کا کہنا تھا کہ کہ وزیر اعلی ایک ہی صوبے میں دو قسم کے قوانین چلارہے ہیں۔ ایک طرف اپنے بھائی کو مستقل کرنے کے لئے الگ قانون ہے جبکہ دوسری طرف جبکہ غریب ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے الگ قانون ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا جان دینگے مگر اپنے قانونی حق ستبردار نہیں ہونگے۔ملازمین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کے اس بات کی مذمت کرتے ہیں کہ کے پی کے اور پنجاب میں مستقل ہونے والے ملازمین ٹیکس دیتے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے ملازمین ٹیکس نہیں دے رہے ہیں اور بجٹ پر بوجھ ہے اس لئے میں مستقل نہیں کرسکتا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ خطہ جب یہاں ٹیکس نافذ کرنے کے دارے قانونی طور پر نافذ ہونگے تو کوئی بھی ملازم ٹیکس دینے سے انکار نہیں کرے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا