ضلع نگر فایا چشمے کے صاف پانی کے بجائے نالے کا گدلا پانی ملانے سے عوام پریشان۔

0 0

نگر ( اقبال راجوا) مرکزی تنظیم دیہہ چھلت بالا اور مرکزی تنظیم دیہہ اکبر آباد کے کاایس ڈی او نگرمرتظیٰ سے ملاقات ،عمائدین نے فایا واٹر سمیت علاقے میں جاری دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کے رفتار و معیار پر بات چیت، عمائدین کا فایا چشمے کے صاف پانی کے بجائے نالے کا گدلا پانی ملانے پر پریشانی کا اظہار اور چھلت بر ویلی ٹینڈر پرگو مگو کی کیفیت ختم نہ ہونے پر اظہار تشویش،اگلے کچھ دنوں میں ایس ڈی او کے ساتھ فایا نالہ جاکر ٹائون ایریاء میں صاف پانی کے حصول کے لئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایس ڈی او نگر مرتظیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرا دی کہ ٹائون ایریاء میں پانی کی لوڑ شیڈینگ کے زریعے فراہمی کے بجائے کمی کو پورا کر نے کیلئے کچھ بدیوں کے لئے فایا نالے کے پانی کو شامل کر لیا گیا ہے اگلے ہفتے فایا چشمے کے پانی کی مقدار میں اضافے کے فوری بعد تمام علاقوں کے لئے صاف پانی مہیا ہو جائے گا۔ البتہ اگر پانی کی لوڑ شیڈینگ کر کے بھی عوام کو فی الحال صاف پانی دیا جا سکتا ہے لیکن پانی کی لوڑ شیڈنگ سے بچنے کے لئے ہی فایا نالے کے پانی کو ملانا مجبوری ہے ۔ عمائدین نے چھلت بر ویلی روڑ پر عوامی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا اس منصوبے کی تعمیر بارے ٹائون ایریاء کیے عمائدین اپنی طرف سے قرار داد منظور کر کے مذکورہ ٹینڈر بارے میں گو مگو کیفیت اور تشویش کو ختم کرنے کے لئے چیف سئکریٹری گلگت بلتستان،سیکریٹری ورکس اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان کو پیش کریگی۔ وفد نے ایس ڈی او مرتظیٰ کو علاقے میں معیاری اور ٹھیکیداروں پر سختی سے نگرانی کرنے پر شاندار الفاظ میں کرج تحسین بھی پیش کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website