بی ایس ایف کے مرکزی الیکشن کا کامیاب انعقاد کارکنوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ رہنما بی ایس ایف

0 0

شگر(پ ر) بلتستان سٹوڈینس فیڈریشن اور بلتستان یوتھ آرگنائزیشن کے سینئر نائب صدر حسین شگری اور سابقہ صوبائی صدر حامد شگری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایس ایف کی مرکزی الیکشن کے انعقاد کیلئے بی ایس ایف کے کارکنوں نے بہت جدوجہد کی ہے اور کامیاب رہا۔انہوں نے چیئرمین بی ایس ایف حاجی حسین حقانی ایڈوکیٹ اور دیگر سینئر کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔بی ایس ایف کے ان سارے معاملات میں سابقہ مرکزی سینئر وائس پریذیڈنٹ نبی شگری کا اہم اور مثبت کردار رہا۔انہوں الیکشن کی انعقاد میں اہم کردار اداکرنے کیساتھ کونسل اورسینئر کو اعتماد میں لاکر ممبران الیکشن کمیشن تشکیل دیا۔ دونوں نے الیکشن کمشنر نوری صاحب اور ٹیم کو بھی کامیاب اور شفاف الیکشن کی انعقاد پر مبارکباد دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایس ایف کے بقاء اسکے کے آئین کے پاسداری میں ہے۔جوبھی آئین کے خلاف ورزی کریگا انکے خلاف سخت اور بھرپور کاروائی کیاجائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %