اسلام آبا(ویب ڈیسک )د دبئی سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا ڈیٹا سائبر حملے کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا چوری ہو گیا۔ کریم کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بلاگ میں بتایا گیا کہ رواں برس 14 جنوری کو ہمیں پتہ چلا کہ سائبر ملزموں نے ہمارے کمپیوٹر سسٹمز تک رسائی حاصل کی جس میں صارفین اور کیپٹنز کا ڈیٹا موجود تھا تاہم 14 جنوری کے بعد رجسٹرڈ ہونے والے صارفین اور کیپٹنز کا ڈیٹا متاثر نہیں ہوا۔ بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ سائبر حملے کے نتیجے میں ایک کروڑ 40 لاکھ صارفین کے نام، ای میل ایڈریس، فون نمبرز اور سفر کی تفصیلات چوری کر لی گئیں ، بلاگ میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ نے اس معاملے میں کوئی فراڈ یا غلط استعمال نہیں دیکھا، اس لئے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم سچائی کے ساتھ اس معاملے کو صارفین کے سامنے رکھیں اور مستقبل میں ان کے ڈیٹا کی حفاظت کی ذمہ داری کی یقین دہانی کرائیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق کریم کو سائبر حملے کا اس وقت پتہ چلا جب ہیکرز نے ان کے سسٹم پر ایک پیغام چھوڑا۔ کریم کی جانب سے اس حملے کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔ آن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے کہا گیا کہ جیسے ہی ہمیں اس واقعے کا علم ہوا تو ہم نے اس کی مکمل تحقیقات کیں اور اپنے سسٹم کو مضبوط بنانے کے لئے سائبر سیکیورٹی ماہرین سے معاونت حاصل کی، ہم اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پورے معاملے میں ہماری ترجیح صارفین اور کیپٹنز کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا رہی اور اس معاملے کے بعد ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی یہ ہمارے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا، کون متاثر ہوا اور ہمیں اپنے نیٹ ورک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا