سکردو(پ،ر) مجلس وحدت المسلمین کے پلیٹ فارم سے ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کر منحرف ہونے والے اور چئیر مین سٹینڈنگ کمیٹی داخلہ کاچو امتیاز حیدرخان نے سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا گلگت بلتستان سے کوئی تعلق نہیں ہے وفاق اس خطے کو بلوچستان بنانے کی غلطی نہ کرے۔ آئینی حقوق کے حوالے سے بنائے گئے ڈرافٹ میں گلگت بلتستان اسمبلی کا استحقاق مجروح کیاگیاہے ۔ ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیںکہا ہے کہ چائنا گلگت بلتستان سے مخلص نہیں ہے انکو سی پیک سے دلچسپی ہے ۔ سی پیک میں گلگت بلتستان کی کوئی سکیم شامل نہیں ہیں۔ PSDP کی سکیموں کو سی پیک کا نام دیا گیا ہے۔ کشمیر کا گلگت بلتستان سے کوئی تعلق نہیں ہے کشمیری آج بھی آزاد ریاست کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ ہم پیدائش پاکستانی ہیں آئینی کمیٹی نے جی بی اسمبلی کی قرارداد کو نظر انداز کر دیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے وفاق اس اہم موڑ پر جب دشمن سازشوں میں مصروف ہیں آئینی حقوق سے جی بی کو محروم رکھ کر بلوچستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتا ہے اگر وفاق نے صورتحال کانوٹس نہ لیا تو نوجوان غلط ٹریک پر چلے جائیں گے اگر گلگت بلتستان پاکستا ن کا حصہ نہیں بن سکتا ہے تو حکومت کس لئے ٹیکس نافذ کرنا چاہتی ہے ہم کل بھی ٹیکس کے مخالف تھے اور آج بھی ٹیکس کے مخالف ہیں۔ حقوق کے بغیر جی بی میں کسی صورت ٹیکس نافذ نہیں کرنے دینگے۔ گلگت بلتستان میں کوئی خالصہ سرکارنہیں ۔ یہاں کی زمینیں عوام کی ملکیت ہیں تاہم محکمہ صحت اور تعلیم کیلئے زمین مفت لی جائیگی۔
یاد رہے وفاق پاکستان میں مطابق گلگت بلتستان آج بھی ریاست جموں کشمیر کی ایک اکائی ہے اس اس خطے کی قسمت کا فیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔لیکن بدقسمتی سے گلگت بلتستان کے عوامی نمائندے فقط اپنی کرسیاں بچانے کیلئے آج تک اس حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے منتازعہ حیثیت کی بنیاد پر حقوق کا مطالبہ کرنے کے بجائے غیر منطقی بیانات کے ذریعے عوام کو بیووقف بناتے آئے ہیں۔ لیکن اب گلگت بلتستان کی نئی نسل اس بات کو جان چُکی ہے کہ گلگت بلتستان کے حقوق میں سب سے بڑی رکاوٹ عوامی منتخب نمائندے ہیں جو اس اہم ایشو پر ہمیشہ عوام سے جھوٹ بولتے ہیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا