ضلع نگر میں محکمہ فشریز کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم،ذمہ داران غائب۔

0 0

نگر (بیورو رپورٹ) محکمہ فشریز غائب عوامی جھیل چھلت مچلیوں کے منتظر اور ملازمین تنخواہ کے لئے ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال محکمہء فشریز ضلع ہنزہ نگر کی جانب سے چھلت عوامی جھیل میں کارپ مچھلی کی کمر شل بنیادوں پر افزائش اور فروخت کے لئے ایک منصوبے پر چھلت بالا کی مرکزی تنظیم سے ایک معاہدہ کر لیا ہے ۔ ایک سال سے قبل ہی جھیل سے دو من سے زائد کارپ مچھلی فروخت کرنے کے بعد جھیل سے ساری مچھلیاں نکال کر خالی کر لیا گیا اور اس جھیل پر مامور دو ہی ملازمین کو بے یارو مدد گار بغیر تنخواہ کی ادائیگی کے چھوڑ دیا گیا ہے ۔ جھیل بارے میں مرکزی تنظیم دیہہ چھلت بالا اور علاقے کی عوام تذبذب کا شکار ہیں ۔ محکمہء فشریز کا ابھی تک ضلع نگر میں کوئی دفتر قائم نہ ہونے کے سبب ہر قسم کی معلومات ملنے کے لئے کوئی بھی موجود نہیں ہوتا ہے۔ میڈیاء کی انتہائی کوشش کے باوجود کسی بھی زمہ دار کا کچھ پتہ نہیں چل سکا جبکہ عوامی حلقوں کے مطابق ابھی تک اس محکمے کا نگر میںدفتر قائم نہ ہونا انتہائی تشویش کا سبب ہے ،اگر اس محکمے کا دفتر قائم ہوئے بغیر موبائل سروس کے زریعے ہی معاملات حل ہونے ہیں تو کوئی بھی آفیسر چوبیس گھنٹے موبائل پر ضلع میں گائوں گائوں چلتا رہے اور عوامی مسائل سن لے اور ان کے حل کے لئے اقدامات بھی کر لے۔ کم از کم اپنے ان بیچارے ملازمین کو مکمل تنخواہیں بھی تو پوری پوری ادا کر لیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %