گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان کا گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے حوالے سے ہمیشہ سے اپنی پارٹی کے رہنماوں کے ساتھ شدید اختلافات پایا جاتا ہے۔ وہ گلگت بلتستان کو متنازعہ حیثیت کی بنیاد پر حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ تحریک اسلامی تمام تر بین الاقوامی قوانین اقوام متحدہ کے چارٹرڈ اور مملکت پاکستان کے آئین اور خارجہ پالیسی کے بارے میں مکمل اگہی رکھنے کے باوجود گلگت بلتستان پانچواں آئینی صوبے کے نعرے پر بضد ہیں۔ اُنکا یہ نعرہ اب اپنی حیثیت مکمل طور پر کھو چُکی ہے کیونکہ مسلہ کشمیر کے تناظر میں گلگت بلتستان آئینی صوبہ نہ صرف ناممکن ہے بلکہ پاکستان کے مفاد میں نہیں۔یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے گزشتہ عوامی احتجاجات میں کھل کر عوام کا ساتھ دیا اس وجہ سے گلگت بلتستان کے طبقہ فکر میں اُنہیں خاص پذیرائی حاصل ہوا ہے ۔ خاص طور پر یوتھ کپٹن شفیع حق گوئی کو خوب سہراتے ہیں۔ گزشتہ مہینے پاکستان پیپلزپارٹی کے نگر سے ممبر قانون ساز اسمبلی جاوید حسین کی جانب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف عدم اعتماد اور دیامر سے وزیر اعلیٰ کی منتخب کی خبریں اس وقت بھی اپنی جگہ قائم ہے اور جاوید حسین کا آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں جبکہ اُن ساتھ دینے والے میر سلیم کی گرفتاری اور اچانک نااہل قرار دینے میں گلگت بلتستان کی عدالت پر بھی سوال اُٹھایا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک رہنما چیف ایڈیٹر روزنامہ رہبر گلگت بلتستان محمدعلی قائد نے عدم اعتماد کے خلاف وزیر کے ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر بڑا ہنگامہ ہوا اور عوام نے اس جماعت کی منافقانہ پالیسوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیکن دوسرے ہی دن اپوزیشن لیڈر نے اُنکے بیان کو ذاتی قرار دیکر وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی خبروں ایک حقیقت قرار دیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا