کھرمنگ (نامہ نگار خصوصی )ضلع کھرمنگ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک آفس منٹھوکھا کھرمنگ کے گریڈ 1کی خالی اسامیوں کی تقرری میں ریڈس رول کی خلاف ورزی , ریڈیس رول کے مطابق گریڈ 1 اور خاکروپ چوکیدار کی اسامیوں کیلئے مقامی 5 کلومیٹر کے ریڈیس کے اندر اندر ہونا لازمی ہے۔عمائدین علاقہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہاں الٹی گنگا کے مانند ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک منٹھوکھا کھرمنگ میں غیر مقامی 50 , 60 کلو میٹر دور سے امیدوار کو تقرر کیا گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔ہم سیکرٹیری جنگلات لائیو اسٹاک گلگت بلتستان و ڈائریکٹر لائیو اسٹاک بلتستان و حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جایا اور 22 نومبر 2017 کو ہونے والے ٹیسٹ انٹرویو میں شامل مقامی امیدوار کو جلد تقرر کیا جائے وگرنہ ہم احتجاج اور عدالت میں جانے کا حق رکھتے ہیں میرٹ کے دعویدار حکمران اور نمائندوں سے گذارش ہے کہ فوری تحقیقات کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
ضلع کھرمنگ محکمہ لائیو اسٹاک میں بد عنوانیاں،میرٹ پامال ۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا