ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نےاہم راز آفشاں کردیا۔

0 0

لاہور ( ویب ڈیسک) پاکستان کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کوئی بھی عہدہ لینے سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینی پڑتی ہے ۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے نگران وزیر اعظم کیلئے ان کا نام تجویز کئے جانے کے حوالے سے ٹیلیفون پر ’’ این این آئی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ ان کی کون سنتا ہے ،مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینی پڑتی ہے ، ویسے بھی مجھے ان عہدوں کا شوق نہیں ۔ انہوںنے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ انفیکشن کی وجہ سے علاج کرا رہا ہوں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website