گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ۔

0 0

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر برائے سیاحت، کھیل ، آثار ِ قدیمہ اور میوزیم، فدا خان فدا سے ملاقات کی۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور نے کہاکہ گلگت بلتستان کی پاکستان کی سیاحت میں مرکزی حیثیت ہے اور مہم جوؤں کیلئے جنت کا درجہ رکھتا ہے ۔ مستقبل قریب میں گلگت دریا کے کنارے فائیو سٹار ہوٹل اور نلتر میں ریزارٹ کا قیام زیر ِ غور ہے ۔ فدا خان فد ا نے ملک بھرخصوصاً گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و ترویج کیلئے چوہدری عبدالغفور کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی ۔دونوں نے باہمی تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے سویٹزلینڈ سے کہیں ذیادہ خوبصورت خطہ ہے لیکن مخلتف علاقوں میں وار زون کا تعین نہ ہونے اور سیاحت کے حوالے سے سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے صرف شہری علاقوں کا رخ کی سیاحت کرنے پر مجبور ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website