اسلام آباد (پ۔ر) صوبائی سکرٹیری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے صوبائی حکومت خالصہ سرکار کے نا م پر قبضہ گروپ بن چکی ہے ۔اور یہ سب کچھ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ایماءپر ہو رہا ہے ، پیپلزپارٹی نے لیڈ ریفارمز کے حوالے سے ایک بل صوبائی اسمبلی میں جمع کرایا ہو ا ہے ، جیسے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور وزیر اعلیٰ نے بدنیتی سے روکا ہوا ہے ۔ اور اُن کا یہ طرز عمل لینڈ مافیا کی سرپرستی کے زمرے میں آتا ہے ، انہوں نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے بجائے لینڈ مافیا کی ترجمانی کر رہی ہے ، گلگت بلتستان میں کوئی بھی زمین خالصہ سرکار نہیں ہے ، آئینی حقوق کے حوالے سے محرومیوں کے شکار عوام کی زمینوں پر خالصہ سرکار کے نام پر قبضوں سے مزید نااُمیدی پیدا ہوئی ہے ۔ صوبائی حکومت اگر گلگت بلتستان کے عوام کو کچھ دے نہیں سکتی تو اُن کی زمینیں تو نہ چھنیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حق ملکیت و حاکمیت پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے عوامی زمینوں پر صرف عوام کا حق ہے ۔ پیپلزپارٹی عوامی زمینوں کی مخافظ بن کر کھڑی ہے ۔انہوں نے سینٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو ا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے ۔کیونکہ پیپلزپارٹی نے تین صوبوں سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ن لیگ صرف پنجاب تک محددو ہو کر رہ گئی ہے ۔
پیپلزپارٹی نے نون لیگ کی حکومت کو قبضہ گروپ قرار دے دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا