قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں داخلوں کے حوالے سے تانگیر اور داریل میں الگ الگ آگاہی سمینار ز کا انعقاد۔

0 0

چلاس(ابوبکر صدیق) قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں داخلوں کے حوالے سے تانگیر اور داریل میں الگ الگ آگاہی سمینار ز کا انعقاد کیا گیا ۔سمینار میں اہل علاقہ اور معززین علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تانگیر میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر ملک محمد مسکین ،فوکل پرسن دیامر کیمپس ڈاکٹر شاہ نواز ، پرنسپل انٹر کالج تانگیر اسلم ندیم،کیپٹن شاہد،فضل اللہ و دیگر نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی کا چلاس میں کیمپس بڑی کامیابی ہے ،یہاں کے لوگ اس کیمپس سے فائدہ اُٹھائیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور تعلیم کا ہے ،دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے اب قلم کے سوا اور کوئی ہتھیار نہیں ہے۔دیامر کے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں اور ملک کے دیگر صوبوں میں بھجنے کے بجائے گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم دلوائیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کیمپس مستقبل میں ضرور یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرے گا اس لیئے اب اس کیمپس کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے ،ادارے بار بار نہیں ملتے ،کسی علاقے میں اداروں کو لانے کیلے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ،یہاں کے لوگ ضرور اس کیمپس سے استفادہ کریں ،یہ یہاں کے لوگوں کیلے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website