چلاس(بیورورپورٹ)جزل منیجر واپڈا دیامرچوہدری بشیر نے دیامر پریس کلب اور دیامر یونین آف جرنلسٹ کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کیلئے یہاں کے لوگوں کی قربانیاں بے مثال ہیں ،ملکی ترقی کے اس میگا پراجیکٹ کیلئے دیامر کے عوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین دیامر ڈیم کے تمام مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے ،ملازمتوں اوردیگر مراعات میں مقامی لوگوں کو خصوصی ترجیح دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گریڈ ۱ سے گریڈ۵ تک دیامر سے نان ٹیکنکل لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے اور مزید بھی بھرتیاں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا نے متاثرین ڈیم کے ساتھ کئے ہوئے تمام وعدوں پر عملدرآمد کیا ہے اور مزید بھی کرنے کیلئے تیار ہے ،ابھی تو ڈیم پر صیح طرح کام شروع نہیں ہوا ہے ،جب کام شروع ہوگا تو عوام اور متاثرین کے مطالبات پر بھی عملدرآمد ہوتا رہے گااور الحمد اللہ ہوررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا نے دہائیوں تک یہاں رہنا ہے اس لیئے وقت کے ساتھ ساتھ متاثرین کے مسائل اور تحفظات کو دور کرتے رہیں گے ،ہمیں یہاں کے لوگوں کی قربانیوں کا اداراک ہے یہاں کے لوگ سچے پاکستانی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے تمام ڈیم متاثرین کی مشاورت سے سی بی ایم کے کاموں کو آگے بڑھائیں گے ،اس وقت تمام نالہ جات میں سی بی ایم کی سکیموں پر کام جاری ہے ،کام کی رفتار اور ناقص میٹریل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہے واپڈا کے اندر احتساب کا ایک خاص نظام ہے ،ناقص تعمیرات کرنے والے ضرور احتساب کا سامنا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا ضلعی انتظامیہ اور متاثرین ڈیم کے نمائندوں کے مشاورت سے تمام علاقوں میں مزید سکییمں رکھے گا ۔اور متاثرین کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام حوصلہ رکھیں واپڈا کہیں گیا نہیں یہاں پر ہی ہے ،بہت جلد متاثرین ڈیم کی تقدیر بدل جائیگی ۔
دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کیلئے دیامر کے عوام کی کیا خدمات ہیں، جی ایم واپڈا واضح کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا