اسلام آباد ( کشمیر نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ جموں کشمیرمحبوبہ مفتی ان دنوں ہندوستان کے زیر انتظام کرگل کے دورے پر ہیں ۔ کرگل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتی ہوئی اُنہوں نے حکومت پاکستان اور ہندوستان سے بھرپور انداز مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاکستان اور ہندوستان سے ریاست جموں کشمیر کے دیگرحصوں سے تجارت اور منقسم خاندانوں کیلئے لائن آف کنٹرول کھلی ہوئی ہے بلکل اس طرح گلگت بلتستان کے منقسم خاندانوں کو بھی ایک دوسرے سے ملنے دیا جائے ان علاقوں کیلئے تجارتی راستے ماضی کی طرح کھول دئیے جائیں جو دنوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔
یاد رہے گلگت بلتستان میں سکردو ،کرگل، تورتک خپلو، استور گریز سڑک کی بحالی کیلئے گزشتہ دہائیوں سے عوامی مطالبہ ہے لیکن حکومت گلگت بلتستان نے کبھی بھی اس معاملے کو وفاقی سطح پر اُٹھانے کی کوشش نہیں کی ،لہذا گلگت بلتستان حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ وفاق پاکستان نے ان تمام سڑکوں کی بحالی کیلئے بات کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا