گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کنوداس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پر خوب برسے۔ واٹر سپلائی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کنوداس کا قدیم نام تبدیل کرکے علامہ اقبال ٹاون رکھنے اعلان کردیا۔ اپنے خطاب میں وہ عدم اعتماد کے زخم پر بھی مرہم رکھنے کی خوب کوشش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی سیاست میں کچھ ذہنی بیمار لوگوں پر دکھ ہوتا ہے میں ایسے لوگوں پر لعنت بیجتا ہوں کو مذہب فرقہ واریت اور ذات کا استعمال کرتے ہیں۔اُنہوں مزید کہا کہ مسلم لیگ نون ایک حقیقت ہے اور تمام پارٹیاں ملکر بھی مسلم لیگ نون کو شکست نہیں دے سکتی، اپنے خطاب میں انہوں نے جہاں اربوں کے پراجیکٹس کا ذکر کیا وہیں اُنکا کہنا تھا کہ اقتدار عوام کی امانت ہے اور میں اپنے آپ کو عوام کا قیدی سمجھتا ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کو کبھی بھی عیاشی کیلئے استعمال نہیں کیا مجھے عہدے کی پراہ نہیں بلکہ میں منت سماجت کی وزارت کے بجائے استفاء دینے کو ترجیح دوں گا۔
یاد رہے گزشتہ دنوں نے تحریک عدم اعتماد کی خوف سے اسلام آباد کے میرٹ ہوٹل میں ممبران قانون ساز اسمبلی اور کونسل کی اعزاز میں ایک پُرتکلف عشایئہ دیا تھا اور اُس دعوت میں ممران اسمبلی سمیت کونسل کے اراکین سے بھی وفاداری کے حلف نامے پر دستخط کروایا ہے لیکن دیامر سے وزیر اعلی کیلئے مضبوط امیداور حاجی جانباز اور شہزادہ سلیم نے دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔ دوسری طرف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے عدم اعتماد کیلئے کلین چٹ دے دیا ہے اور اس کی ذمہ داری جاوید حسین کو سونپی گئی ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا