شگر(کرائم رپورٹر) شگر تھورگو پل چیک پوائنٹ پر گاڑی سے بھاری مقدار میں بارود پکڑی گئی۔ چار ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق شگر کی انٹری پوائنٹ تھورگور چیک پوسٹ پر تعینات شبیر حسین نے شک کی بناء پر ایک گاڑی روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں غیر قانونی طور شگر لے جانے والی بارود برآمد ہوئے جسے فوری طور سٹی تھانہ کے ایس ایچ او کو اطلاع دی گئی جس پرپولیس نے چار ملزمان کو گرفتا رکرلیا۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں ثفاقت علی ولد محمد ولی ساکنہ بہا شگر،غلام نبی ولد نصراللہ ساکن داسو شگر،نور محمد ولد نورخان ساکن استور اور یاور علی ولد بختاور ساکن جلال آباد گلگت شامل ہے۔برآمد ہونیو الی اشیاء میں 744عدد بارود اور 196فٹ بلیک بتی شامل ہے۔ ملزمان کے مطابق یہ بارود مائننگ کیلئے لے جارہے تھے۔جسے سکردو سے خریدا گیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی شگر ضیاء اللہ خان کا کہنا تھا کہ تمام چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کیا ہوا ہے کہ ہر آنے والی مشکوک گاڑیوں کی مکمل تلاشی کے بد شہر میں داخل ہونے دیا جائے۔ مائننگ اور دیگر قانونی کاموں کیلئے بارود اور دیگرآتشی مواد لانے کیلئے حکومت کی جانب سے باقاعدی قانون وضع کیا ہوا ۔ تاہم بغیر پرمٹ کے اس طر ح لانا غیر قانونی ہے۔انہوں نے چیک پوائنٹ پر تعینات اہلکارواں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں انعامات دینے کا اعلان کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا