استور ( ظفر عباس افریدی ) استور عیدگاہ یوتھ کا ایک تعزیتی اجلاس مقامی ہوٹل میں جس میں گزشتہ روز لاہور میں تشدد کا نشانہ بنے والے گلگت بلتستان کے نوجوان کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عیدگاہ یوتھ کے چیرمین شفقت علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان دلاور عباس پر لاہور کرکٹ گراونڈ میں ہونےوالے حملے کی مزمت کرتے ہیں پنجاب پولیس جلد از جلد ملزموں کو گرفتار کرکے قرار واقعے سزا دے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عیدگاہ یوتھ کے وائس چیرمین فضل احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان پر سرے عام حملہ کرنا سراسر دہشتگردی ہے ہم مرحوم دلاور عباس کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے عیدگاہ یوتھ کے عہداداروں کا مزید کہنا تھا کہ ہم وفاق میں پڑنے والےگلگت بلتستان کے طلباء کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں معصوم نوجوانوں کے اوپر حملہ کرنا گلگت بلتستان کی عوام کے اوپر حملے کرنے کے مترادف ہے ہم پنجاب حکومت کو انتباہ کرنا چاہتے ہیں کہ دلاور عباس کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ملزموں کو قرار واقعہ سزا دی جائے تاکہ گلگت بلتستان کے طلباء کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا