اسلام آباد( مانیٹرینگ ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی۔ نئی فہرست میں 72 جماعتوں کے نام شامل ہیں ، گلگت بلتستان میں کام کرنے والی تنظیموں میں تنظیم نوجوانان اہلسنت اور مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مرکزی سبیل آرگنائزیشن، شیعہ طلبا ایکشن کمیٹی اور انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے نام شامل ہیں۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں لشکر جھنگوی، سنی تحریک، تحریک نفاذ شریعت محمدی اور سپاہ صحابہ پاکستان اور لشکر طیبہ زیادہ متحرک ہیں۔ حکومت کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر پہلے ہی ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرچکی ہے۔اس بار بھی تاکید کیا ہے کہ عوام کسی بھی کلعدم جماعت کو صدقات اورعطیات نہ دیں اورکلعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کے حوالے سے حکومت کو اطلاع فراہم کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا