اسلام آباد( مانیٹرینگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈبے کے تمام دودھ جعلی اور مضر صحت ہیں کیوں کہ ڈبے کے دودھ میں کینسر کا سبب بننے والا فارملین میں کیمکل کی موجودگی پائی گئی ہے۔ ڈبے کا دودھ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کےخلاف سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دورانملک بھر میں دودھ کی پیداوار کے لیے بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکوں پر پابندی لگا دی گئی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھینسوں کو لگائے جانے والے انجکشن سے کینسر جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں جس کے باعث بچے اور بڑے کینسر زدہ بھینسوں کا دودھ پینے پر مجبور ہیں ۔
یاد رہے گلگت بلتستان میں غیر معیاری ان رجسٹرڈ کمپینوں کے دودھ کی بھرمار ہے جو مارکیٹ میں مشہور کمپنیوں کے نرخ سے کچھ ہی کم قیمت پر فروخت ہوتے ہیں اور عوام سستے کی چکر میں خوشی سے زہریلا دودھ استعمال کرتے ہیں اس وجہ سے گلگت بلتستان میں عجیب قسم کی بیماریاں پھوٹ پڑ رہی ہے جس میں انسان معمولی سی طبعیت خراب ہونے پر لقمہ اجل کو لبیک کہتے ہیں جس کی وجہ غیرمعیاری اشیاء خورنوش اور جعلی ادویات کا استعمال بتایا جاتا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا