شگر(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے کہا ہے کہ شگر میں لوگوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنا محکمہ صحت شگر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔تمام ملازمین لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔اور دکھی انسانیت کی خدمت ہی مسیحائی ہے۔رورل ہیلتھ سنٹر شگر کے سینئر کلرک فضل علی اور دیگر دو ملازمین کے ریٹائرٹمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامساعد اور اور کم وسائل کے باؤجود محکمہ صحت شگر لوگوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔جس کو کریڈٹ محکمہ صحت کت تمام ملازمین کی بے لوث خدمات کو جاتا ہے۔آنے والے دنوں میں محکمہ صحت شگر کی کارکردگی دیگر اداروں سے بہتر ہوگا۔تبادلہ اور پنشن ڈیوٹی ملازمت کا حصہ ہے۔ وہ خوش نصیب ہے جوکہ اپنے فرائض بطریق احسن انجام دیکر باعزت ریٹائرہوجاتے ہیں۔ محکمہ ان ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بابو فضل علی ،حاجی کاظم اور حاجی حسن نے محکمہ صحت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہے جس کا ادارہ معترف ہے۔اس قبل سینیر میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین نے کہا کہ ہم اپنے تین فرض شناس اہلکاروں کو آج الوداع کہہ رہے ہیں۔ جنہوں نے ہمیشہ اس ادارے کی بہتری کیلئے دن رت ایک کرکے خدمات انجام دی ہے۔تاہم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا