کراچی( پریس ریلیز) اہلیان گلگت بلتستان کا کراچی میں گلگت بلتستان میں سخت سردی اور شدید برف باری کے باجود بنیاد حقوق کیلئے مسلسل احتجاج میں بیٹھے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پریس کلب کراچی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سات نکاتی متفقہ طور پر چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے۔
1-اس پریس کانفرنس کا مقصد گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع اور جگہوں پہ دھرنا دیے بیٹھے ہوئے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
2-ہم اہالیان گلگت بلتستان مقیم کراچی ،عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٓپ فی الفور ان مطالبات اور کمیٹی کے سفارشات پر دستخط کریں
3-گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مسئلہ اور خواہش آئینی حقوق اور صوبائی سیٹ اپ کا ہے اس کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں ۔
4-سینیٹر سرتاج عزیز کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کے سفارشات کو سامنے لایا جائے اور د دوبارہ ریفارمز کمیٹی بنائی جائے جس میں مقامی نمائندوں کو جگہ دی جائے ۔
جب تک گلگت بلتستان کو صوبائی سیٹ اپ نہیں ملتا وہاں پر فیڈرل حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے عائد کردہ تمام ٹیکسس کے خاتمے کا اعلان اور نوٹیفیکیشن جاری کریں۔
5-ہم کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے باشندے علماء، طلباء، وکلااور سماجی شخصیات وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں جس میں انہوں نے وہاں پر جاری دھرنے کو کسی خاص مسلک اور علاقے سے جوڑنے کی کوشش کی اور محب وطن گلگت بلتستانیوں پررا کے ایجنٹ ہونے کے الزامات لگائیں۔
6- سی پیک جسے گیم چینجر کہا جارہا ہے جس کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے اس میں گلگت بلتستان کو حصہ دیا جائے۔
7- ان تمام مسائل کے حل اور گلگت بلتستان کراچی میں مقیم افرادکے مسائل کے حل کیلئے ایک الائنس کا اعلان کرتے ہیں جس کانام گلگت بلتستان الائنس کراچی ہوگا اور اس میں تمام مسالک اور تمام علاقوں کے نمائندے ہوں گے اور ہم سب متفقہ طور پر اس الائنس کا سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین کو نامزد کرتے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا