کراچی( پریس ریلیز) گلگت بلتستان یوتھ الائنس کراچی کے زیر انتظام کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا. جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پریس ریلیز کے مطابق یوتھ الائنس انتظامیہ نے بلا کسی مسلک علاقہ قومی حقوق کیلئے کئے گئے مظاہرے میں شرکت کرنے پر کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کی عوام اور یوتھ کا شکریہ کیا۔ یوتھ الائنس کی جانب سے جاری کردوہ اعلامیے کے مطابق مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ
گلگت بلتستان بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایک متنازعہ خطہ ہے لہذا یہاں کسی بھی قسم کے ٹیکسز کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔لہذا تمام قسم کے غیر قانونی ٹیکسز کو فلفور مستقل بنیاد پر ختم کریں۔
وزارت خارجہ کے بیانات کشمیر پر پاکستانی ریاستی موقف اور تاریخی حقائق کے پیش نظر موجودہ صوبائی طرز کے سیٹ اپ کو ختم کرکے کشمیر طرز کا سیٹ اپ کو یقینی بنایا جائے۔
گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کے نام پر جاری زمینوں پر قبضے کوفوری بند کیا جائے اور معدنیات کی مقامی سطح پراستعمال کو یقینی بناتے ہوئے غیرمقامی کمپنیوں کو لیز پر دینا بند کرے۔
بڑے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں گلگت بلتستان کو بطور اہم سٹیک ہولڈر تسلیم کیا جائے۔
گلگت بلتستان میں تحریر اور تقریر پر غیراعلانیہ پابندی ختم کی جائیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا