شگر(عابدشگری)سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی شگر کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس جسمیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی شگر کاچو حیدر علی خان اماچہ سمیت دیگر ضلعی عہدیداروں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر کاچو حیدر علی خان اماچہ نے شہید بینظیر بھٹو کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی ملک کیلئے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ انہیں اسلامی دنیا کا پہلا وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل تھی۔ جنرل سیکرٹری محمد عسکری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بینظیر کا تحفہ ہے اور بینظیر بھٹو پاکستان کا ایشیا ٹائیگر بنانے خواب دیکھ رہی تھی تاہم پاکستان دشمن طاقتوں نے انہیں راستے سے ہٹایا جس کا سب سے ذیادہ نقصان پارٹی کے ملک کو بھی ہوا بینظیر اور ان کی خاندان کی ملک کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں اگر آج بینظیر زندہ ہوتی تو پاکستان کو دنیا بھر رسوائی کا سامنا کرنا نہیں پڑتا ۔ تقریب میں شہید محترمہ کی یاصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا