سکردو(نامہ نگار) انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آج بلتستان کے دیگر اضلاع کھرمنگ شگر گانچھے سے ہزاروں لوگوں نے گلگت کی طرف لانگ مارچ کرنے سکردو پہنچا سکردو پہنچنے پر انجمن تاجران سکردو کے کابینہ کے ارکان اور صدر غلام حسین اطہر نے شاندار استقبال کیا دیگر اضلاع سے انے والے لوگوں کا اور اس کے بعد سکردو یادگار شہداء پر سکردو کی تاریخ کا سب بڑا جلسہ کیا گیا کسی غیر سیاسی پارٹی کا یہ سب سے بڑا جلسہ تھا۔ شام کو باہمی مشاورت کے ساتھ کئی ہزار کے گاڑیوں کے قافلے پر مشتمل گلگت کی طرف لانگ مارچ شروع ہوئے اور روندو کے مقام پر عوام نے آٹھ گائے ذبح کرکے لانگ مارچ میں شامل عوام کیلئے شام کے کھانے کا اہتمام کیا۔ یاد رہے لانگ مارچ کو بلتستان کے تمام مسالک کے علمائے کرام کی قیادت کررہے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا