شگر(نامہ نگار)گذشتہ چھ دنوں سے ٹیکس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی جانب سے جاری ہڑتال اور لانگ مارچ ریلی میں شگر پیپلز پارٹی کی عدم شرکت پر سوالیہ نشان بن گئے۔گلگت سطح پر پی پی کی جانب سے مکمل حمایت کے باؤجود شگر سے ممبر اسمبلی کی جانب سے ہڑتال سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے عوامی اجتماع میں شریک نہیں۔جبکہ آل پارٹیز کانفرنس میں بھی پی پی اور اسلامی تحریک کی جانب سے کوئی بھی رکن شامل نہیں ہوئے۔ گلگت بلتستان میں اپوزیشن کی جماعت پی پی کی جانب سے شگر میں ہڑتال اور عوامی احتجاج میں مسلسل کنارہ کشی اور عد شرکت سے سوالات جنم لینے لگے۔شگر حسینی چوک پر گذشتہ چھ دنوں سے جاری احتجاجی دھرنا اور کیمپ میں ممبر اسمبلی کی شرکت درکنار کسی بھی ضلعی رہنماء تک نے شرکت نہیں۔ جبکہ شگر سے گلگت روانہ ہونے والی ریلی کیلئے پی پی کی جانب سے کوئی بھی شریک نہیں ۔ جبکہ آل پارٹیز کانفرنس میں ممبر اسمبلی کا شگر میں موجودگی کے باؤجود پولو میچ دیکھتے رہے اورشرکت نہیں اور نہ ہی کسی ضلعی رہنماء نے شرکت کی۔حالانکہ حکمران مسلم لیگ(ن) کی رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیا تھا۔ پی پی کی جانب سے شگر میں عوامی اجتماعات اور احتجاجی ریلیوں میں مسلسل دعدم شرکت اور نظر انداز سے لوگوں کی ذہنوں میں سوالات جنم لے گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا