اسلام آباد(پ،ر)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر امور کشمیر چوھدری برجیس طاہر سے اہم ملاقاتیں، گلگت بلتستان کے اہم مسائل پر پیش رفت ،ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق ،ٹیکس اور گلگت بلتستان میں جاری میگا منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے ،اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس بلا کر گلگت بلتستان میں ٹیکس کے معاملے پر نظر ثانی کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوامی امنگوں کے عین مطابق اصلاحات کی جائیں گی ،وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں بننے والی آئینی کمیٹی کی حتمی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کیلئے جلداقدامات کرنے انتہائی ناگزیر ہو چکے ہیں جس پر وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعلی کو یقین دھانی کروائی کہ کمیٹی کی سفارشات پر ضرور عملدر آمد کیا جائے گا اس ضمن میں جلد تمام سٹیک ہولڈر ز سے حتمی مشاورت کی جائے گی جس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی آپ کریں گے ،وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں جاری میگا منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ تمام منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور گلگت بلتستان حکومت جس شفافیت کے ساتھ ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے یہ دوسرے صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید ہے وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کی بھر پور معانت جاری رکھے گی ،بعد ازاں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوھدری برجیس طاہر کی ملاقات ہوئی ملاقات میں گلگت بلتستان میں کے مختلف ایشیوز پر بات چیت اورٹیکس معاملے کے حل کیلئے گلگت بلتستان کونسل اجلاس جلد بلانے پر اتفاق رائے ہوا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا