گلگت ( پ ر) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان جمیل احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیٹکو میں گندم کی سپلائی کے ٹینڈر میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے۔اُنہوں نے الزام لگایا ہے کہ رکن کونسل جو کہ وزیراعلیٰ کے پارٹنرہیں دونوں کی ملی بھگت سے گندم کی سپلائی کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے جس کی ہرصورت میں تحقیقات ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں تاریخ کی بدترین کرپشن ہورہی ہے۔دو سالوں میں ایک بھی ٹینڈرمیرٹ کی بنیاد پر نہیں ہوا۔ سارے ٹھیکے وزیراعلیٰ کے رشتہ داروں اورپارٹنر اور سیاسی سپورٹرز کوہی ملے ہیں۔ سکردوسے گلگت تک تمام ٹھیکوں پرلیگیوں نے ہاتھ صاف کرلئے ہیں۔ادارے خاموش ہیں نیب اور ایف آئی اے کی خاموشی سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔
یاد رہے پیپلز پارٹی کے دور میں بھی اُنکے سنئیر وزیر جو اُس وقت وزیر خوراک بھی تھے اُن پر یہی الزام تھا کہ اںہوں نے گلگت بلتستان کے کوٹے کا گندم مہنگے داموں افغانستان اسمگل کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی فلور ملوں کو بلیک فروخت کرکے مصنوعی قلت پیدا کی تھی جسکا کا تاحال کوئی انکوائری نہیں ہوسکا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا