شگر(عابدشگری) شگر میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی کال پر دوسرے روز بھی ضلع شگر میں مکمل شٹرڈاؤں ہڑتال رہی۔ صبح سے تمام دکانیں ،بازار، ہوٹلز، مارکٹیں، اور کاروباری ،مراکز بند رہی۔ جبکہ حسینی چوک پر بازار کمیٹی شگر کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بازار کمیٹی شگر کے مجلس وحدت المسلمین شگر کے جنرل سیکریٹری شیخ کاظم ذاکری اور فداعلی شگری اور ظہیر عباس نے کہا ک مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی منہ سے نوالہ چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس حکومت کا شیوہ رہا ہے جب بھی حکومت میں آئے عوام دشمن پالیسیوں کے ذریعے لوگوں کا جینا دشوار کیا ہے۔ اور کرپشن کو فروغ دیا ہے۔ اللہ کی ہان دیر ہے اندھیر نہیں۔ اس وجہ سے ان کے قائد کو کرپشن کی وجہ سے زمین تنگ ہورہا ہے۔ یہ عوام کی بددعا کی وجہ سے ہیں۔ مقررین نے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیکس ایڈاپشن ایکٹ 2012کو عوام دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے متنازعہ خطے میں ٹیکس کی نفاز کو غیر آئینی قراردیا۔ اور کہا کہ آئینی حقوق کی حصول تک گلگت بلتستان کے بچہ بچہ ٹیکس کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونگے۔جب تک یہ ظالمانہ ایکٹ واپس نہیں لیتا ۔ہمار ااحتجاج جاری رہے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا