گلگت( پ،ر) عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی جانب سے گلگت پریس کانفرنس کے فورا ممبران پر حملہ۔ ممبر کور کمیٹی راجہ میر نواز میر نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ہم باہمی اتحاد کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے رخصت ہورہے تھے اتنے میں وزیر اعلیِ کے کچھ حمایتوں کے ممبران پر حملہ کردیا جس کا مقصد غیر قانونی ٹیکسز کی نافذ کے حوالے سے عوامی اتحاد کو کمزور کرنا تھا۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس قسم کے حربوں سے عوامی تحریک ختم ہونے کے بجائے اور مضبوط ہوجائے گا لہذا 21 تاریخ کے بعد ٹیکس مخالف تحریک کا آغاز حتمی ہے اور انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی اس حوالے سے ایک ہی پیج پر ہیں لیکن کچھ حکومت زرخرید صحافیوں کی جانب سے تحریک کو ناکام بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر منفی پروپگنڈہ کیا جارہا ہے عوام اُن عناصر کے کسی بھی پروپگنڈے پر یقین نہ کریں اور ذہنی طور پر اپنے حقوق کی جدوجہد کیلئے تیار رہیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا