گلگت ( ترجمان اے اے سی) عوامی ایکشن کمیٹی کا ٹیکس کیخلاف گلگت بلتستان سطح پر 21دسمبر سے ہڑتال اور 23دسمبر کو لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پیپلز پارٹی نے ٹیکسز کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا بھر پور حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012ٹیکسز کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کے چےئرمین مولانا سلطان رئیس کی سربراہی میں انجمن تاجران نے پیپلز پارٹی جی بی کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ سے ملاقات کی ۔ چےئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیکسز لگانا غیر قانونی اقدام ہے ، حکومت ٹال مٹول کرکے خطے میں غیر قانونی ٹیکس لگانا چاہتی ہے ، اسلئے عوامی ایکشن کمیٹی نے انجمن تاجران کے ساتھ ملکر عوام پر جابرانہ ٹیکسز کیخلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پلان کے تحت 21دسمبر کو ہڑتال جبکہ 23دسمبر کو بھتہ کے خلاف لانگ مارچ ہوگی ۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے عوام پر لگائے گئے زبردستی ٹیکس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ہڑتال اور لانگ مارچ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ حفیظ جی بی کے عوام سے زبردستی بھتہ وصول کرکے وفاق کے سامنے امیر المومنین بننا چاہتے ہیں ، خطے میں دئیے بغیر ٹیکسز عائد کرنا غیر قانونی اقدام ہے ۔ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ہونیوالی ہر ظم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح حکومت کے خلاف کھڑی ہوگی ۔ پیپلز پارٹی عوامی ایکشن کمیٹی کے اکیس دسمبر کو ہڑتال اور 23دسمبر کو لانگ مارچ کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور عوامی مفاد اور ٹیکس کے خلاف پیپلز پارٹی شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔
متنازعہ گلگت بلتستان میں ٹیکس مخالف قوتوں کو بڑی حمایت مل گئی، حکومت کیلئے مشکلات میں اضافہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا