سکردو(پ ر) بلتستان کے کپیٹل سٹی سکردو میں یاد گار شہداء پر سول سوسائٹی بلتستان ، گلگت بلتستان یوتھ الائنس اور آل بلتستان مومنٹ کے رہنماوں کا گلگت بلتستان کے حق گو اور قومی حقوق کیلئے متحرک رہنما عوامی ایکشن تحریک اور فعال سوشل ایکٹوسٹ حسنین رمل کی گرفتاری کے خلاف بھر پوراحتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل رہنماوں نے اس امر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فورا رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تشویش ظاہر کیا کہ جب سے گلگت بلتستان میں نون لیگ کی حکومت آئی ہے یہاں قومی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو ریاستی جبر کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے اس بات پر بھی تشویس کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان بین الاقوامی طور پرتسلیم شدہ ایک متازعہ علاقہ ہے اور یہاں کے کچھ حقوق جسے وفاق پاکستان نے دینا ہے لیکن حقوق دینے کے بجائے پُرامن احتجاج کرنے والوں کو بلاجواز گرفتار کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے حسنین رمل پر ہنزہ میں ایک جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے کل گلگت سے گرفتار کیا اور آج عدالت میں پیشی کے بعد سات دن کی ریمانڈ پر انوسٹگیشن ونگ منتقل کرد یا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا