شگر(عابدشگری) شگر تھگمو میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ جس کی زد میں آکر ایک کمرا مکمل خاکستر جبکہ دو کمروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق شگر کے گاؤں تھگمو میں گذشتہ رات 3بجے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک گھرمیں آگ لگ گئی۔آگ کی زد میں آکر ایک کمرا مکمل جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ باقی کمروں کونقصان پہنچنے سے پہلے مقامی افراد نے آگ پر قابو پالیا۔ تاہم ان کمروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ جبکہ گھر میں موجود دیگر اشیاء جس میں زیورات اور نقد پیسے شامل تھے جل کر خاکستر ہوگئے۔گھر کا مالک کا نام حاجی حسین بتایا جاتا ہے جنہوں نے پیسوں اور زیوارات کو ایک الماری مین رکھا ہوا تھا ۔ جس کہ مکمل تباہ ہونے والے کمرے میں موجود تھا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا