نگر ( اقبال راجوا) نگر اور ہنزہ میں بالائی مقامات پر موسم سرما کی برف باری نشیبی علاقوں سے رابطے میں مشکلات سمیت شردی کی شدت میں مذیداضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نگر اور ہنزہ کے بالائی مقامات میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے ،ہسپر ،گپہ،دائینتر،شمشال ، خنجراب ،اور نیلئے بارئے ٹاپ پر برف باری سے نشیبی علاقوں سے رابطہ میں مشکلات پیدا ہونے کے ساتھ عام کو سوختنی لکڑی جنگلات سے لانے کے لئے شدید دشواریوں کا سامنا ،جبکہ سوختنی لکڑی کی قیمتوں میں بھی ایک دم سے اضافہ ہو گیا ہے ۔ سردی کی شدت میں اضافے کے سبب چھوٹے ہوٹلوں میں یخنی سوپ ،ڈاؤڈو اور دیگر روایتی کھانوں کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ بزرگ اور نوجوانوں نے روایتی ٹوپیوں،چغے اور اونی اوور کوٹ کا استعمال شروع کیا ۔ علاقے کے بزرگ اس موسم میں اچانک تبدیلی اور برف باری کے آغاز کو فصلوں اور انسانی صحت کے لئے بہت بہتر قرار دے رہے ہیں ۔ بزرگوں کا کہنا ہے کہ ماہ دسمبر( رسم نسالو کے ایام) میں برف باری سے گلیشئرز میں بے حد اضافہ اور زمین کے اندر نمی بہت دیر تک محفوظ ہو جاتی ہے جس سے آئندہ سال کے لئے گندم اور دگرفصلوں کے لئے بہترین ثابت ہو تی ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ برف باری میں خنک ہوئیں نہیں چلتی ہیں جس سے سر دی کی چبھن کا احساس بھی نہیں ہوتا ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا