اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین نے صحافیوں کے سوال کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق کا کوئی پرسان حال نہیں گلگت بلتستان کے عوام کشمیر طرز کا سیٹ اپ چاہتے ہیں یہ خصوصی صوبہ ایک نیا ڈرامہ ہے اور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے اب جی بی کے عوام سمجھ چکے ہیں مگر وزیراعلی کو یہ باتیں سمجھ نہیں آرہی ہیں وزیراعلی کا ایک غریب ماں کیساتھ رویہ انتہائی افسوسناک تھا اگراسکی جگہ میں ہوتاتوغریب ماں کوضرورنوکری دیتاپی پی پی کا جرم یہی رہا اس نے غریب عوام کو نوکریاں دی عوام کی بات مگر مخالفین کواج تک یہ باتیں ہضم نہیں ہو رہی ہیں۔
یاد رہے ماضی پاکستان پیپلرپارٹی گلگت بلتستان ہمیشہ سے آئینی صوبہ اور دوسری صورت جموں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی طرز پر سیٹ اپ کا مطالبہ کرتے رہے ہیں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے آذاد کشمیر طرز کے سیٹ اپ کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں میں اُن کے اس ڈیماںد کو سراہا ہے اور اس مسلے پر عملی جدوجہد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا