سکردو (بیورو رپورٹ) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سکردو میں سالیڈ ویسٹ منجمنٹ کمپنی کا افتتاح کر دیا۔ اس موقعے پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ سالیڈ ویسٹ منجمنٹ شہر کی صفائی ستھرائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس مقصد کے لیے121 ملازمیں میرٹ کی بنیاد پر تقرر کئے گئے ہیں ۔ 35 ہائڈالک گاڑیاں اور 7 ٹریکٹرز ادارے کو فراہم کئے ہیں جبکہ ادارے کے ملازمین انشورنس، میڈیکل اور پنشن کی سہولت بھی مہیا ہو گی۔وزیراعلی نے کہا کہ سکردو کو میونسپل کارپوریشن بنانے کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ،سکردو میں میونسپل کارپوریشن اسمبلی اور دفترکی نئی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی۔ انھوں نے کہا ہماری حکومت زبانی دعوں پر یقین رکھتی بلکہ عملی طور پر عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، انھوں نے کہا اس وقت صرف سکردو حلقہ ایک میں تین ارب سے زائد کے منصوبے چل رہے ہیں جبکہ گلگت سکردو روڈ پر بھی کام کا آغاز ہو گیا ہے۔اس موقع پر انھوں نے ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی سٹارٹ کر کے باقاعدہ افتتاح کیا۔تقریب سے حاجی اکبر تابان، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا