شگر(نامہ نگار) علمامیہ امامیہ شگر کے صدر و سید طہٰ الموسوی شمس الدین نے جامع مسجد امام زمانہ میں نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد امام بارگاہ پر حملہ حکومت کی ناکامی کا می کا منہ بولتا ثبوت ہے۔موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکامی سے دو چار ہیں عوام کی جان و مال جس حکومت میں محفوظ نہیں ان کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دینے کے لئے مخلص نہیں ہے تو ہم کس طرح ٹیکس دینے کے لئے کس طرح تیار ہوں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن حکومت ان دھماکوں کے اسباب جان کر اس کی سدباب کی طرف توجہ دینے کے بجائے اعلی عدلیہ کی جانب دئیے گئے فیصلے کا واویلا مچانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی گمشدگی اور ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باؤجود بازیاب نہ کرنے پرپنجاب حکومت کی تعصبانہ روئے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ایک غندہ وزیر کی زیر عتاب ہے جو اپنے مخالفوں کو زیر کرنے کیلئے ہر غیر قانونی حربہ استعمال کرتا ہے مگر کسی کو ان کی رٹ کو چیلنج کرنے کی مجال نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جتنے بھی شیعہ بے گناہ مختلف جیلوں میں بند ہے انہیں فروی طور رہا کیا جائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا