سکردو( پ،ر) آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر نے کہا کہ حکومت 23نومبر سے پہلے پہلے گلگت بلتستان کے عوام پر لاگو کئے گئے ٹیکسز کا خاتمہ فوری ممکن بنائے اور جلد اس حوالے سے نوٹفیکیشن منظرعام پر لائے ورنہ ڈیڈلائن کے بعد کی تمام تر صورتحال کا ذمہ دار موجودہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت بلخضوص کونسل کے اراکین پر عائد ہوگی چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر کا مذید کہنا تھا کہ سب سے بڑی طاقت عوام ہے عوام کی طاقت کے سامنے بڑے بڑے برج نہ ٹھہر سکے تو موجودہ حکومت جو اس وقت نیب زدہ اور کرپشن زدہ ہے اور وفاق میں ان کی حکومت مفلوج ہے اور گلگت بلتستان میں بھی ان کی حکومت کو مکمل طور عوامی مظاہروں کے شدید زلزلے نے زہئنی طور مفلوج کیا ہوا ہے شاید عوامی سونامی احتجاجی زلزلے کے جھٹکے مذید آنے سے پہلے بہتری اسی میں ہے 25لاکھ عوام جو اپ کسی ایک مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں بلاکسی بہانے کے مطالبات پوری کرکے اپنے آنے والے کل کو سڑنے سے بچائے عوام کے شعور و آگاہی کا شاید اعوان میں بیٹھے آرکان اسمبلی کو اندازہ نہیں کی عوام کی طاقت سے اسمبلیوں میں پہنچے اور یہی عوام ان کو اس طوفان کے مانند بہا کے لے جاے گا کہ تمہاری داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا