سکردو (مہدی اکمل) سی آئی اے سکردو کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کر کے روندو تلو سے تعلق رکھنے والے ارشد نامی شخص سے 3 کلو چرس برآمد کر لی ہے تفصیلات کے مطابق ملزم ارشد نامی شخص نے دوران تفتیش کہا ہے کہ مذکورہ منشیات کو بیچ کر وکیل کو فیس ادا کرنا چاہتا تھاملزم کو اس وقت دھر لیا گیا جب ملزم بس سٹینڈ پر گاہکوں کی تلاش میں تھیں سی آئی اے ٹیم کے انچارج ایس آئی پی غلام علی کاکہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے شہر سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ماضی میں بھی نامی گرامی منشیات فروشوں کے سرغنہ کو ہماری ہی ٹیم نے پکڑ کر انہیں عبرت کا نشانہ بنایا تھاجس کے نتیجے میں منشیات فروشی میں کچھ حد تک کمی واقع ہوئی تھی جرائم سے شہر کو پاک صاف کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہونا چاہیے۔
اس سلسلہ میں شہریوں سے اپیل ہے کہ جہاں جہاں منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کے بارے اگر کوئی خبر ہیں تو ہمیں فوری اطلاع کرے تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔اس کامیاب کارروائی کے نتیجہ میں پولیس کے اعلی افسران نے سی آئی اے کی ٹیم کو نقد انعام سے نوازا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا