گلگت (تحریر نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت مین کیمپس میں بسوں کا بہانہ بنا کر بسین روٹ پے ایک ہی مرتبہ شام کے وقت بس چلا کر طلبہ و خاص طور پر طالبات کو شدید مشکل میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس سے قبل روٹ پے ایک بس 3 بجے بھی چلا کرتی تھی لیکن اب ایک ہی بس 5 بجے چلائی جاتی ہے۔ طلبہ و طالبات سے فیس تو وہی وصول کی جا رہی ہے لیکن بس ایک ہی ٹرپ لگاتی ہے جس کے باعث سٹوڈنٹس ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ۔دوسری جانب 5 بجے والی بس سٹوڈنٹس کو مغرب کے بعد گھر پہنچا دیتی ہے جو طالبات کو گھروں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔اس روٹ پر سفر کرنے والے یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ بس پہلے جیسے شیڈول کے مطابق چلائی جائے تاکہ ہم بروقت گھر پہنچ سکیں ۔انتظامیہ کا موقف ہے کہ طلبہ و طالبات کی کم تعداد ہونے کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئ ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا