گلگت ( پ ر) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان میں علاقائی زبان، ثقافت اور فنون کے تحّفظ، تحقیق، ترویج اور فروغ کے لئے قائم کی جانے والی ریجنل لینگویجز اکیڈمی کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں سکرٹری سیاحت و ثقافت وقار علی خان، سیکرٹری مالیات یحییٰ اخوندزادہ اور سکرٹری برقیات ظفر وقار تاج سمیت محکمہ سیاحت اور محکمہ پلاننگ کے سینیئر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں علاقائی زبان وادب اور فنون و ثقافت کے لیئے ریجنل لینگویجز اکیڈیمی کے لیئے pc-1 کی تیاری کے لیئے حتمی منظوری دے دی۔ اجلاس میں مجوزہ اکیڈیمی کے لیئے رہنما اصول بھی وضع کیئے گئے۔ اس اکیڈیمی کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان کی مقامی زبانوں کو تحقیق کے ذریعے تحفظ و ترویج دینے کے ساتھ ساتھ مقامی فنونِ لطیفہ اور ثقافت کا فروغ بھی شامل ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا