گلگت ( پ،ر ) وومن ٹریفکنگ سکینڈل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک گلگت نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمد خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے.جبکہ صحافی شبیرسہام کی طرف سے پیپلز لائرز فورم گلگت کے صدر ایس ایم خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے.ہفتہ 28 اکتوبر کو اس اہم کیس کی سماعت کے موقع پر صحافی شبیرسہام پر بنائے گئے مقدمے کے مدعی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان اقبال حسن کے اہم گواہ فاروق احمد خان عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر فاضل عدالت نے فاروق احمد خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اگلی پیشی پر انہیں طلب کرلیا ہے.واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اب تک ہونے والی چار سماعتوں میں صحافی شبیرسہام کی طرف سے ایس ایم خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوکر کیس کی پیروی کررہے ہیں۔.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا