سکردو (پ۔ر) بریجنل پولیس آفیسر بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے بلتستان کے چاروں اضلاع میں موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 سیکشن 89-اے کے تحت بغیر ہیلمیٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم جاری کردیا۔ بلتستان بھر میں ہے در پے ٹریفک حادثات کے پیشِ نظر چاروں اضلاع میں ہیلمیٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کی ہدایات کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول کے حصول کےلئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث آئے روز حادثات رونما ہورہے جس کے تدارک کےلئے سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 سیکشن 89-اے پر عملدرآمد کیلئے ڈی ائی جی بلتستان میدان میں آگئے پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ کیا ہونے والا ہیں ۔تفصیلات کیلئے لنک کلک کریں
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا