دیامر کو پلاسٹک فری بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات اٹھا لیا

0 0

سکردو(ٹی این این) وزیراعلی گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کی پلاسٹک فری گلگت بلتستان ویژن اور ہدایات کی روشنی میں دیامر کو پلاسٹک فری بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چلاس/ ایڈمنسٹریٹر چلاس حسین شاہ نے پلاسٹک فری دیامر مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اور گلگت بلتستان کے گیٹ وے سے آغاز کرنے کے لئے تھور حکاس کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کے کیمپ میں عمائدین تھور،تھور یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران،تاجر برادری اور سول سوسائٹی ارکان کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں حکاس کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کے پراجیکٹ منیجر اعجاز،مجسٹریٹ عبدالروف، ایس ایچ او تھور سناءاللہ اور فوکل پرسن عمران اللہ مشعل نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پلاسٹک فری دیامر مہم کو عملی جامہ پہنانے اور گلگت بلتستان کے گیٹ وے تھور سے آغاز کرنے کے لئے مختلف تجاویز زیر غور آئی ہے۔

اجلاس میں پلاسٹک فری دیامر مہم کی عملدرآمد کے لئے تھور سے گرین کمیٹی کا قیام عمل میں لائی گئی۔

اجلاس میں اگلے میٹنگ کے لئے بازار میں آگاہی مہم کے لئے اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اجلاس میں طے ہوا کہ حکاس کی تعاون سے اشتراکی عمل کے زریعے تھور سے پلاسٹک فری دیامر مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

اجلاس میں طے ہوا کہ آگاہی مہم کے لیے تشہیری پینافلکس، بل بورڈ اور پمفلٹ بنائے جائینگے۔

اجلاس میں طے ہوا کہ تھور بازار میں گرین کمیٹی کی مشاورت اور نشاہدہی پر ڈسٹبین نصب کرینگے۔

اجلاس میں متفقہ عزم کا اظہار کیا گیا کہ پلاسٹک فری دیامر مہم کے لئے تھور کو سب سے پہلے پلاسٹک فری کیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %