پھنڈر ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2022 شروع کرنے کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا

0 0

پھنڈر (ٹی این این)
غذرسپورٹ نیٹ ورک (جی ایس این) چھشی یوتھ ویلفئیرایسوسی ایشن اورپھنڈر یوتھ کلب کے اشتراک سے دو روزہ پھنڈرونٹر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کر رہا ہے جو چار سے پانچ فروری تک جاری رہے گا۔ Inclusive Tourism یعنی سیاحت سب کے لئے اور Protect Environment یعنی محفوظ ماحولیات کے Slogans ( نعروں) کیساتھ یہ فیسٹیول معاشرے کے تمام افراد کے لئے سخت سردیوں میں بھی چست و چالاک زندگی اور توانا ذہنی آسودگی کا موقع فراہم کرے گا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے اورثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔
جی ایس این نے محسوس کیا کہ غذر میں علاقے کے نوجوانوں کے اندر پھیلی مایوسی کو بروقت ختم کرکے انہیں صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ نوجوان منفی رویوں سے بچ سکے اورغذر میں سرمائی سیاحت کے مواقع بھی میسر ہوں۔
تحصیل پھنڈر میں اپنی نوعیت کا پہلا سرمائی فیسٹیول جو افراد باہم معذوری کو بھی موقع فراہم کرے گا کہ وہ بھی سردیوں کے دوران زندگی کے لمحات کو لطف سے بھرپور بنا سکے۔ غذرسپورٹ نیٹ ورک میں شامل تحصیل پھنڈر کے تعیلم یافتہ افراد باہم اشتراک سے علاقے میں بہتر سماج کی تشکیل کے لئے کوشاں ہیں اور اس فیسٹیول کو تحصیل میں سرگرم نوجوانوں کی تنظیم چھشی یوتھ ویلفئیرایسوسی ایشن، پھنڈر یوتھ کلب اور این وائی بی اے کے ذریعے منعقد کروا رہا ہے۔
اس فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کمیونٹی کے افراد اورآغاخان یوتھ اینڈسپورٹس بورڈ (لوکل کونسل پھنڈراورگولاغمولی) کا تعاون بھی شامل ہے۔ یہ فیسٹیول سرمائی سیاحت کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا جس میں مختلف سرگرمیاں ہونگیں جن کی تفصیلات سوشل میڈیا پرجاری کیئے جائیں گے۔
غذرسپورٹ نیٹ ورک اپنے تمام ممبران اور اداروں کا شکر شکر گزار ہے کہ ان کی مالی تعاون سے پہلی بار ایک سرمائی فیسٹیول کا انعقاد ہورہا ہے جو یقیناً غذر کے نوجوانوں کے اندر نئے جوش اور ولولے کو جنم دے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website