عوامی توقعات کے خلاف سکردو حلقہ تین سے نومنتخب وزیر محمد سلیم تحریک انصاف کے پیارے ہوگئے.

0 0

سکردو (ٹی این این) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حاجی فدا محمد ناشاد کو تاریخی شکست دیکر کامیاب ہونے والے وزیر محمد سلیم نے پاکستان تحریک انصاف میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی. گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال اور وزیر امور کشمیر علی آمین گنڈا پور کی موجودگی میں چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے ہار پہنا کر انکو ویلکم کیا.
گزشتہ روز انہوں نے اعلان کیا تھا کہ مستقبل کا فیصلہ عوام کی مشاورت سے کروں گا لیکن انہیں راتوں رات گلگت لے جایا گیا اور انہوں نے حلقے کے عوام کی توقع کے خلاف بغیر کسی مشاورت کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا. حلقے کے عوام کی خواہش تھی کہ وزیر سلیم پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں یہاں تک ان کے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں بھی الیکشن جیتنے کے بعد ذیادہ تر لوگوں نے انکو مشورہ دیا تھا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں. اسی طرح مقامی صحافی علی زرین کے مطابق 30 ستمبر 2020 کو حسین آباد میں آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرتے ہوئے وزیر سلیم نے عمائدین مھدی آباد کی موجودگی میں ان کے ایک سوال پر کہا تھا کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت ہی نہیں، اس نے میری تضحیک کی ہے لہذا جیتنے کی صورت میں تحریک انصاف شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %